3 نومبر، 2022، 2:44 PM

اسلامی انقلاب نے دنیا میں امریکی جعلی بالادستی کو چیلنج کیا ہے، ایرانی چیف آف اسٹاف

اسلامی انقلاب نے دنیا میں امریکی جعلی بالادستی کو چیلنج کیا ہے، ایرانی چیف آف اسٹاف

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنی فتح کے 44 سال بعد خطے اور دنیا میں امریکہ کے جعلی تسلط کو چیلنج کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے عالمی استکبار کے خلاف جد و جہد کے قومی دن کی مبارکباد کا پیغام جاری کیا۔

انہوں نے 1964 میں امام خمینی کی جلاوطنی، 1978 میں طالب علموں کا قتل اور 1979 میں امریکی سفارتخانے ﴿جاسوسی کے اڈے﴾ پر قبضے کے تین واقعات کو اسلامی انقلاب کی عوامی تحریکوں کے محرک عوامل قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ یہ تینوں واقعات 15 سال کے وقفے میں رونما ہوئے لیکن یہ تینوں تحریکیں اسلامی انقلاب کے نام سے ایک پائیدار تشخص کی تشکیل کا پیش خیمہ اور ذریعہ بنیں۔ 

جنرل باقری نے اس پیغام میں لکھا کہ آج اسلامی انقلاب کی فتح کے 44 سال بعد یہ متاثر کن انقلاب اب خطے اور دنیا میں امریکیوں کے جعلی تسلط کو چیلنج کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نوآبادیاتی حکومت کے آکٹوپس والے ہاتھ ایک کے بعد ایک ملک میں کاٹے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج امریکہ کے بیک یارڈ کی دیواریں گر رہی ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ معروف امریکی اداروں، نظریہ سازوں اور حکمت عملی کے ماہرین نے اس ملک کے زوال کا اندازہ لگایا ہے، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ امریکہ کی قیادت میں یک قطبی عالمی نظام اپنے آخری ایام سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مستقبل قریب میں کثیر قطبی دنیا کا ظہور ہو گا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سب سے زیادہ موثر کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی کیلنڈر کے مہینے آبان کی 13 تاریخ جو رواں سال 4 نومبر کو ہے ایران میں یوم طلبہ کے نام سے جانا جاتا ہے جو عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کا قومی دن ہے۔

44 سال قبل اسی دن ایرانی یونیورسٹی کے طلباء نے تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ کر لیا تھا جو جاسوسی کے مرکز میں تبدیل ہو چکا تھا۔

News ID 1912949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha